بچوں کے اغواء و تشدد کے واقعات، وزیراعظم نے کیا اقدامات اٹھائے، شیری مزاری نے بتا دیا

0
45
sheri mizari

بچوں کے اغواء و تشدد کے واقعات، وزیراعظم نے کیا اقدامات اٹھائے، شیری مزاری نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ زینب الرٹ بل جلد قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا ، وفاقی حکومت بچوں پر تشدد کی روک تھام اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ بین الاقوامی انسانی اور بچوں کے حقوق کے دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کے پہلے اجلاس میں بچوں پر تشدد کا معاملہ اٹھایا اور بچوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کو صحت و تعلیم کی فراہمی کے عزم کا اظہار کیا۔

شیریں مزاری کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم آفس میں خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے جس میں بچوں کے اغواء سے متعلق شکایت درج کرائی جا سکتی ہے،بچوں پر تشدد کی روک تھام اور حقوق کے تحفظ کے قوانین موجود ہیں لیکن ان پر عملدرآمد کی ضرورت ہے، معاشرہ میں بچوں کے حقوق سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، اس حوالہ سے ہمیں معاشرہ کی سوچ تبدیل کرنا ضروری ہے، بچے ہمارا مستقبل اور ملک کا اثاثہ ہیں۔

لترپروگرام ہرصورت ختم ہونا چاہیے،رحمان ملک کی آئی جی پنجاب سے درخواست

بچوں کے اغوا اور زیادتی کے واقعات کو ختم کرنا ہوگا، قائمہ کمیٹی برائے داخلہ

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری برائے انسانی حقوق رابعہ جویری آغا نے وزارت کی جانب سے بچوں پر تشدد کی روک تھام اور ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے حوالہ سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ یونیسیف کی نمائندہ عیدہ جرمہ میلاکو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 20 نومبر 1999ء کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اس کنونشن کو منظور کیا گیا، اس کنونشن کا مقصد بچوں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق قانون سازی کو بہتر بنانا تھا۔ دنیا بھر میں لاکھوں بچے غربت اور امتیازی سلوک کا شکار ہیں، پاکستان اس کنونشن کی توثیق کرنے والے ابتدائی ممالک میں شامل ہے، پاکستان کو خوراک کی کمی جیسے مسائل کا سامنا ہے، سکول سے باہر بچوں کو رسمی اور غیر رسمی طریقوں سے تعلیم کی فراہمی ضروری ہے۔

Leave a reply