بچوں کی جھیل میں ڈوب کر ہلاکت کی خبرنے براہ راست نشریات کے دوران میزبان کو جذباتی کردیا

0
54

ایک منجمد جھیل میں گر کر ہلاک ہونے والےبچوں کی خبر نے براہ راست نشریات کے دوران میزبان کو جذباتی کردیا اور انہوں نے بمشکل خود کو رونے سے روکا۔

باغی ٹی وی : برمنگھم اور گرد و نواح میں سردی کی شدید لہرجاری ہےدرجہ حرارت کئی روز سےنقطہ انجماد سے اوپر نہیں آیا، برمنگھم کے نواحی علاقے سوہلی ہُل میں واقع جھیل شدید سرد موسم کے باعث جم گئی تھی اور اس کے اوپر کھیلنے والے 3 بچے یخ بستہ پانی میں گر کر ہلاک ہوگئے جبکہ ایک 6 سالہ بچہ تشویش ناک حالت میں اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

کیٹ ونسلیٹ نے ٹام کروز کا ریکارڈ توڑ دیا

برطانوی نشریاتی ادارے کی میزبان جوانا گوسلنگ نے اس حادثے کی خبر پڑھی تو وہ شدید جذباتی ہوگئیں اور خبر پڑھتے پڑھتے رک کر اپنی حالت کو بہتر کیا۔

خبر کے آغاز پر انہوں نے کہا کہ بہت افسوسناک خبر ہم آپ تک پہنچا رہے ہیں ہم نے سنا ہے کہ 8، 10 اور 11 سال کے 3 بچے ہلاک ہوگئے ہیں اتنا پڑھنے کے بعد انہیں خود کو پرسکون کرنے کے لیے رکنا پڑا اور بظاہر ایسا لگا کہ وہ رونے والی ہیں، جس کے بعد انہوں نے کہا کہ ‘میں معذرت کرتی ہوں یہ واقعی بہت افسوسناک خبر ہے-

قبل ازیں پولیس نے کہا تھا کہ اطلاعات ہیں کہ 6 سے زائد بچے برف سے جمی جھیل کے اوپر کھیل رہے تھےکہ برف کی اوپری تہہ ٹوٹنے سے جھیل کے یخ بستہ پانی میں جاگرے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ریسکیو کے لیے کارروائی شروع کردی گئی۔

فیفا ورلڈ کپ:ماہرین نے ’کیمل فلو‘ پھیلنے کا خدشہ ظاہر کردیا

پولیس نے بتایا تھا کہ جھیل سے 3 بچوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں جن کی عمریں 8 سے 11 سال کے درمیان ہیں جب کہ ایک بچے کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جھیل میں مزید بچوں کے ہونے کا خدشہ ہے اس لیے تلاش کا کام جاری ہے۔

خیال رہےکہ لندن سمیت برطانیہ کے مختلف حصوں میں سرد موسم، دھند اور برف باری سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے گلوسٹر شائر میں سڑک پر جمع ہونے والی برف کے باعث کئی گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں جس کے بعد سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا، لندن کا ٹریفلگر اسکوائر فاؤنٹین بھی جم گیا انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ، شمالی آئرلینڈ اور ویلز کے متعدد علاقوں میں برف باری اور سرد ہواؤں کے باعث کئی علاقوں میں درجہ حرارت مزید گرگیا ہے۔

لندن میں کل صبح ہونے والی برف باری کے بعد پارہ منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگیا ہے، برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی اسکاٹ لینڈ میں آج رات پارہ منفی 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔زمینی اور فضائی سفر میں مشکلات کا سامنا ہے، ہیتھرو سمیت مختلف ائیرپورٹس پر پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں، مختلف ہائی ویز پر ٹریفک حادثات ہوئے ہیں، ڈرائیورزبرف میں پھنسی گاڑیاں وہیں چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

Leave a reply