بچوں کی لڑائی کے بعد گولیاں‌ چل گئیں، میاں‌ بیوی سمیت 8 افراد قتل

0
74

بچوں کی لڑائی کے بعد گولیاں‌ چل گئیں، میاں‌ بیوی سمیت 8 افراد قتل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے علاقے کھاریانوالہ میں فائرنگ سے میاں بیوی سمیت 8 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 3 زخمی ہو گئے

پولیس کے مطابق بچوں کی لڑائی پر جھگڑے کے بعد ایک گروپ نے فائرنگ کردی ، چند روز قبل بچوں کی لڑائی پر 2 گروپوں میں جھگڑا ہوا تھا، ایک گروپ نے اشتعال میں آکر دوسرے گروپ کے لوگوں پر فائرنگ کر دی

اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری بھی علاقے میں پہنچ گئی، اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا، رسیکیو رضاکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا ۔ واقعے کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہوچکے ہیں، پولیس کی اضافی نفری طلب کی گئی ہے، عوام بھی احتجاج کر رہے ہیں

متاثرین کا کہنا تھا پولیس نے پہلے ایکشن لیا ہوتا تو حالات ایسے نہ ہوتے۔ اطلاع ملنے پر شہری بھی بڑی تعداد میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ،

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے شیخوپورہ کے علاقے میں پیش آنیوالے واقعے کا نوٹس لیا، آر پی او سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔ عثمان بزدار نے کہا مقتولین کے لواحقین کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گا

Leave a reply