کرونا وائرس، طبی عملے کے علاوہ کس نے کیا اہم کردار ادا؟ محمد علی درانی نے بتا دیا

0
38

کرونا وائرس، طبی عملے کے علاوہ کس نے کیا اہم کردار ادا؟ محمد علی درانی نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وفاقی وزیر سینیٹر محمد علی درانی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں‌ کرونا کی وبا پھیلنے کے بعد ہسپتالوں کے ڈاکٹر اور عملہ کرونا مریضوں کے ساتھ کھڑا ہو گیا اور انکی صحت ، زندگی کو بچانے کی کوششیں کیں

محمد علی درانی کا کہنا تھا کہ لیکن اس موقع پر ایک اور طبقے کا ذکر کرنا چاہتا ہوں انہوں نے تاریخی کردار ادا کیا وہ پوری دنیا کے ہائیر ایجوکیشن کے اساتذہ اور تعلیمی اداروں کا عملہ تھا جنہوں نے ملک کے مستقبل، نوجوانوں کے تعلیمی عمل کو روکنے نہیں دیا، پاکستان کے ہائیرایجوکیشن کے ادارے، انجینئرنگ اور میڈیکل کے ادارے انہوں نے اپنا تعلیم کا عمل چند گھنٹوں کے تعطل کے بعد دوبارہ شروع کیا اور نئی ٹیکنیکس اور ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر کے ملک بھر کے طلبا کے مستقبل کے آگے بڑھنے کے لئے نیا ولولہ ، رستہ دیا

محمد علی درانی کا مزید کہنا تھا کہ آج میں پاکستان کے ڈاکٹروں، طبی عملے کے ساتھ ساتھ، پاکستان کے ہائیر ایجوکیشن کے اساتذہ اور تعلیمی عملے کو سلام پیش کرنا چاہتا ہوں.

Leave a reply