ایف آئی اے کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں،کمسن بچوں کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرنے میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا،کراچی میں انسانی سمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا،کراچی سے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث گینگ کے 2 ملزمان گرفتار کر لئے، گجرات میں 2 بڑی چھاپہ مار کاروائیاں ، اشتہاری سمیت 4 انسانی سمگلرز گرفتار کر لئے،
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد کی بڑی کاروائی ،کمسن بچوں کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرنے میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا،ملزم محمد وسیم اکرم کو چھاپہ مار کاروائی میں اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ،ملزم بچوں کی قابلِ اعتراض تصاویر و ویڈیوز آن لائن شئیر کرنے میں ملوث تھا ،ملزم قابلِ اعتراض تصاویر متاثرہ بچوں کے گھر والوں سے بھی شئیر کر رہا تھا،ملزم نے قابلِ اعتراض تصاویر و ویڈیوز بذریعہ ٹک ٹاک وائرل کیں،ملزم متاثرہ بچوں کو بلیک میل بھی کر رہا تھا،ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا،ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے
انسانی سمگلنگ کے گھناونے جرم میں ملوث ملزم گرفتار
اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کی بڑی کاروائی،بدنام زمانہ اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا،ملزم حسنین نور ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ کے گھناونے جرم میں ملوث تھا،ملزم سال 2021 سے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کو مطلوب تھا، ملزم کو کینٹ اسٹیشن کراچی کے قریب سے گرفتار کیا گیا،ملزم نے متعدد شہریوں کو سائپرس کے جعلی اسٹڈی ویزے دئیے۔ملزم بیرون ملک یونیورسٹیوں کے جعلی لیٹرز بنانے میں بھی ملوث تھا،ملزم نے متاثرین سے 19 لاکھ روپے وصول کئے تھے،متاثرہ 3 شہریوں کو جعلی ویزوں کی بنیاد پر سال 2021 میں آف لوڈ کیا گیا تھا،ملزم پیسے وصول کر کے روپوش ہو گیا تھا،ملزم کی گرفتاری کے لئے متعدد بار چھاپے مارے گئے۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا.
غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث گینگ کے 2 ملزمان گرفتار
ایف آئی اے اسٹیٹ بینکنگ سرکل کراچی کی حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے،ایف بی ایریا کراچی سے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث گینگ کے 2 ملزمان گرفتار کر لئے، گرفتار ملزمان میں وقاص اقبال اور شہریار شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے لاکھوں مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی، گرفتار ملزمان حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھے، چھاپے کے دوران ملزمان سے 17500 امریکی ڈالربرآمد ہوئے،ملزمان غیر قانونی چینلز کے ذریعے بیرون ملک ترسیلات بھجواتے تھے،ملزمان سے ہنڈی حوالہ اور غیر ملکی کرنسی کی ترسیل کے حوالے سے بھی ریکارڈ برآمد کر لیا گیا،ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا،دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں
سادہ لوح شہریوں سے لاکھوں بٹورنے والے اشتہاری سمیت 4 انسانی سمگلرز گرفتار
انسانی سمگلنگ ۔ ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گجرات کی 2 بڑی چھاپہ مار کاروائیاں ، اشتہاری سمیت 4 انسانی سمگلرز گرفتار کر لئے،گرفتار ملزمان میں ریاست علی ، محمد اختر، نوید احمد اور تنویر احمد شامل ہیں،ملزمان کو گجرات اور منڈی بہاوالدین کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ،ملزمان سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طور بیرون ملک بغرض ملازمت بھجوانے میں ملوث پائے گئے ،ملزمان نے سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے بٹورے ،ملزم ریاست علی نے شہری کو اٹلی ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 66 لاکھ 50 ہزار وصول کیے ،ملزم بعد ازاں رقم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گیا ،ملزم محمد اختر نے شہری کو سعودی عرب حج ویزہ پر بھجوانے کے لیے 3 لاکھ 65 ہزار روپے وصول کیے ،ملزم محمد اختر سال 2018 سے کمپوزٹ سرکل گجرات کی مطلوبہ ملزمان کی فہرست میں شامل تھا ،جبکہ ملزم نوید احمد اور تنویر احمد جعلی ویزہ دستاویزات بشمول جعلی سٹیکرز، جعلی ویزہ اور دیگر دستاویزات بنانے میں ملوث پائے گئے ،ملزمان کے قبضے سے 6 عدد پاکستانی پاسپورٹ ،2 عدد اسپین کے جعلی ریزیڈنٹ کارڈز،4 عدد سوئٹزرلینڈ کے جعلی ویزہ اسٹیکرز اور انڈورا کا جعلی پیپر ویزہ برآمد کئے گئے،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے
پاکستان کی ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہونگی،آرمی چیف
سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی
آرمی چیف کی ہدایت پر سینئر کمانڈرز کی شہید کسٹم اہلکاروں کے اہلخانہ سے ملاقات
آرمی چیف سے سعودی نائب وزیر دفاع کی ملاقات
آرمی چیف کا آواران کا دورہ،شہداء کے اہلخانہ، مقامی عمائدین سے ملاقات
دعا اور خواہش ہے حالیہ انتخابات ملک میں معاشی استحکام لائیں،آرمی چیف
پاکستان آرمی کسی بھی خطرے کا موثر جواب دینے کیلئے ہمیشہ تیار ہے، آرمی چیف
پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان نہیں تو ہم کچھ بھی نہیں ہیں، آرمی چیف
غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی سنگین جرم ہے، آرمی چیف
نوجوان فکری وسائل بروئے کار لاکر درپیش چیلنج کا حل تلاش کریں۔ آرمی چیف
عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات
آرمی چیف کا دورہ بحرین، ملا ملٹری میڈل آرڈر آف بحرین فرسٹ کلاس ایوارڈ
افواج پاکستان اور عوام ایک ہیں،آرمی چیف








