افواج پاکستان اور عوام ایک ہیں،آرمی چیف

نیا سال پاکستان کے لئے اندرونی اور بیرونی اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے
0
238
Asim Munir

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے جذبے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا،افواج پاکستان اور عوام ایک ہیں-

باغی ٹی وی: سال نو کے حوالے سے جاری اپنے پیغام میں آرمی چیف جنرعاصم منیر کا کہنا ہے کہ 2023 کا ایک مشکل لیکن اہم سال ختم ہو گیا ہے پاکستانی مسلح افواج پاکستان کے قابل فخر اور باعزت لوگوں کو نیا سال مبارک ہو نیا سال پاکستان کیلئے اندرونی اور بیرونی اعتبار سے انتہائی اہم ہے پاک فوج ملکی سلامتی اور ترقی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی ہمیں پاکستانی عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل وابستگی پر فخر ہے، افواج پاکستان اور عوام ایک ہیں۔
https://x.com/PakistanFauj/status/1741507239381209268?s=20
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) نے کہا کہ مسلح افواج کی طرف سے باوقار اور قابل فخر عوام کو نئے سال کی مبارک بعد پیش کرتے ہیں نیا سال پاکستان کے لئے اندرونی اور بیرونی اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، مسلح افواج مادر وطن کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں، پاکستان کی سرزمین بے پناہ قدرتی نعمتوں اور مواقع کی حامل ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بلاشبہ قوم ہمارے آباو اجداد کے خوابوں کے مطابق سرخرو ہوگی، آنے والی نسلوں کا روشن مستقبل ہمارا منتظر ہے وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق ہم فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، توقع ہے کہ نیا سال فلسطینی اور کشمیریوں کے مسائل میں کمی کا سبب بنے گا،پاک فوج بطور قومی فوج ملکی سلامتی اور ترقی کے مقصد میں اپنا کردار ادا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ ہمیں پاکستانی عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل وابستگی پر فخر ہے پاکستان کے جذبے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا-

Leave a reply