سفاک ماں نے اپنے آشنا کے ساتھ ملکر دو بچوں کو قتل کیا اور انکی لاشیں نہر میں پھینک دیں،
واقعہ بھارت میں پیش آیا، بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک خاتون نے اپنے آشنا کے ساتھ ملکر اپنے 10 سال کے بیٹے اور چھ برس کی بیٹی کو قتل کیا اور اسکے بعد انکی لاشیں نہر میں پھینک دیں اور موقع سے فرار ہو گئے، پولیس حکام کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ 22 مارچ کو پیش آیا، خاتون کے آشنا کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ مقامی کونسلر ہے، اور اس واردات میں خاتون کے پڑوسی بھی ملوث ہیں
پولیس حکام کے مطابق واقعہ میں چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، بچوں کی لاشیں تلاش کی جا رہی ہیں تا ہم ابھی تک لاشیں نہیں مل سکیں، بچوں کی ماں آشنا کے ساتھ فرار ہو چکی ہے ان دونوںکو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا
دوسری جانب بھارت میں ہی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا،لالچی ماں نے ایک لاکھ روپے میں ایک روز کے بچے کو فروخت کر دیا، یہ واقعہ جھار کھنڈ میں پیش آیا، ضلع چترا کی پولیس کے مطابق پولیس نے فوری کاروائی کی اور 24 گھنٹے کے اندر فروخت کئے گئے نومولود کو برآمد کر لیا گیا،پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بچے کو فروخت کرنے والی ماں سمیت خریدنے والے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا، پولیس نے ماں کے قبضے سے ایک لاکھ روپے بھی برآمد کر لئے،
تمباکو نوشی کا زیادہ استعمال صحت کے لئے نقصان دہ ہے،ڈاکٹر فیصل سلطان مان گئے
تمباکو پر ٹیکس عائد کر کے نئی حکومت بجٹ خسارے پر قابو پا سکتی ہے،ماہرین
تمباکو اور میٹھے مشروبات پر ٹیکس میں اضافہ آنیوالے بجٹ میں کیا جائے، ثناء اللہ گھمن
تمباکو پر ٹیکس، صحت عامہ ، آمدنی کے لئے جیت
سگریٹ مافیا کتنا تگڑا ہے؟ اسد عمر ،شبر زیدی نے کھرا سچ میں بتا دیا








