بالی وڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان اور پاکستان کی صف اول کی نامور اداکار ماہرہ خان کی فلم رئیس کا گانا ظالما کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دو ننھے بچے مذکورہ گانے کو خوبصورت انداز میں گا رہے ہیں-

باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان اور پاکستانی ادکارہ ماہرہ خان کی فلم رئیس کا گانا ظالما کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے ویڈیو میں دو بچے ظالما گانا اتنی خوبصورتی سے گا رہے ہیں کہ ان کے گانا گانے کے انداز نے جہاں شاہ رخ اور ماہرہ کے مداحوں کے دل جیتے وہیں ماہرہ خان کا بھی دل جیت لیا-

ویڈیو میں گانا گاتے بچوں کو اتنے اچھے سُروں اور سریلی آواز میں گانا گاتے دیکھ کر سب حیران ہیں اور بچوں کے انداز اور آواز کو سراہ رہے ہیں-


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شاہ رخ خان کے مداح اشوک بشنوئی نے ان بچوں کی ویڈیو شئیر کی جو دیکھتے ہی وائرل ہو گئی اس ویڈیو کو اب تک کئی صارفین لایئک کر چکے ہیں اور بچوں کے ٹیلنٹ کو دیکھ کر حیران ہوتے ہوئے سراہ رہے ہیں اشوک بشنوئی صارف نے یہ ویڈیو شاہ رخان، ماہرہ خان،ہرش دیپ کور اور راہول ڈھولاکیا کو بھی ٹیگ کیا-


دوسسری جانب ماہرہ خان نے بھی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس ویڈیو پر راپنا ردعمل دیتے ہوئے ننھے بچوں کی تعریف کی لکھا کہ کاش میں ان لڑکوں کے ساتھ گانا گاسکوں! وہ حیرت انگیز ہیں .. واہ!

ماہرہ خان کا معروف قوال امجد صابری کو خراج عقیدت

Shares: