اداکار فیروز خان جن کی اپنی اہلیہ علیزے سے علیحدگی ہو چکی ہے ، ان کے حوالے سے وہ اب سافٹ کارنر رکھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ، فیروز خان نے انسٹاگرام پر لائیو وڈیو میں اپنے مداحوں سے بات کرتے ہوئے ایک مداح سے کہا کہ علیزے زندگی کے مشکل وقت گزر رہی ہے اسکی عزت کیجیے. اب حال ہی میں فیروز خان کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنے بچوں سے ملاقات کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، ان کی بیٹی انکی گود میں بیٹھی ہوئی ہے جبکہ بیٹا پاس کھڑا ہے ، فیروز خان نے اس وڈیو کا کیپشن کچھ یوں لکھا ”افراتفری اور مسائل نے ہمیں پنجرے میں لاکر کھڑا کر دیا ہے ”
انہوں نے یہ بھی لکھاکہ اگر آج میں اپنے بچوں سے دور ہوں تو اس کی وجہ میں خود ہوں. انہوں نے لکھا کہ میں اپنے بچوں کے ساتھ بہت محبت کرتا ہوں انکے بغیر نہیں رہ سکتا ، ان سے ملاقات کرنا میرے لئے باعث مسرت رہتا ہے. فیروز خان نے خود کو بچوں سے دوری کا زمہ دار ٹھہرایا تو سوشل میڈیا صارفین نے اس بات کو بہت سراہا اور فیروز خان کو دعائیں دیں ، اور کہا کہ اپنے بچوں پر توجہ دے رہے ہیں بہت اچھی بات ہے.