سندھ حکومت نے سرکاری تقریبات میں بچوں کے ذریعے مہمانوں کے استقبال، اجرک و سندھی ٹوپی دینے اور تحائف پیش کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اب کسی بھی سرکاری تعلیمی ادارے میں بچوں کو مہمانوں کے استقبال کے لیے قطار میں کھڑا نہیں کیا جائے گا۔ اس عمل کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے اس پر سختی سے پابندی عائد کی گئی ہے۔ تمام ڈائریکٹرز، پرنسپلز اور ہیڈ ماسٹرز کو فوری طور پر اس حکم پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ سرکاری تقریبات میں اجرک، سندھی ٹوپی یا دیگر تحائف پیش کرنے کی روایت بھی ختم کر دی گئی ہے، اور اس نئی پالیسی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا تاکہ تعلیمی ادارے رسمی تقاریب کے بجائے تعلیمی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز رکھ سکیں۔سندھ حکومت نے تمام اداروں کو ان احکامات پر مکمل عمل درآمد کا پابند قرار دیا ہے، اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی وارننگ دی گئی ہے۔
سیالکوٹ: قحبہ خانہ پر چھاپہ، نائیکہ سمیت 11 گرفتار، اشتہاری فرار
سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، وقوف عرفات 5 جون کو ہوگا
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات