بچپن میں سر پہ دوپٹہ لیکر بیٹھ جاتی اور کہتی گوندا کی دلہن ہوں نیہا ککڑ

0
41

بالی وڈ‌ کی معروف گلوکارہ نیہا ککڑ نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کی اس پروگرام میں گوندا اور ان کی اہلیہ بھی موجود تھیں . نیہا ککڑ جب سٹیج پر آئیں تو وہ گوندا کو دیکھ کر بہت خوش ہوئیں اور انہوں نے اپنے بچپن کی یادوں کو تازہ کیا. انہوں نے کہا کہ میں گوندا کی فلمیں دیکھ دیکھ کر بڑی ہوئئ ہوں، میں اکثر دوپٹہ سر پہ لیکر بیٹھ جاتی تھی اور مجھ سے سب گھر والے پوچھا کرتے تھے کہ یہ دلہن کی طرح‌دوپٹہ لیکر کیوں بیٹھ جاتی ہوں کس کی دلہن ہو تو میں کہا کرتی تھی کہ گوندا کی دلہن ہوں یہ بات کہہ کر نیہا کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو آگئے .اور

انہوں‌نے رونا شروع کر دیا اور کہا کہ میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ اس طرح سے گوندا کے ساتھ ایک دن سٹیج شئیر کروں گی. گوندا نے یہ سن کر نیہا کو گلے لگایا اور ان کے خوشی کے آنسو بھی صاف کئے. جبکہ گوندا کی اہلیہ نے کہا کہ یہ خوشی کے آنسو بتا رہے ہیں کہ نیہا گوندا کی کتنی بڑی پرستار ہیں.یاد رہے کہ نیہا ککڑ بالی وڈ کی معروف گلوکار ہیں اور اکثر وہ پروگرامز کو جج کرتی ہیں.نیہا کا شمار بالی وڈ کی بہترین گلوکارائوں میں ہوتا ہے جبکہ گوندا بالی وڈ‌کے سپر سٹار ہیں.

Leave a reply