بچوں کی حفاظت کیلئے اگر پانچ سال بھی سکول بند کرنا پڑا تو کریں گے۔ سعید غنی کا اعلان
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، سندھ حکومت کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہےکہ بچوں کی حفاظت کیلئے اگر پانچ سال بھی سکول بند کرنا پڑا تو کریں گے۔
سندھ میں کرونا وائرس کے وار جاری ہیں،اب یہ وائرس بچوں کو بھی متاثر کررہا ہے، تعلیمی ادارے بند ہونے کے باوجود پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کے مطابق سندھ میں اب تک سولہ سو بچے وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں،پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کے مطابق بڑوں کے مقابلے میں بچوں میں کرونا وائرس کی علامات مختلف ہیں۔
اس صورتحال کے باوجود نجی اسکولوں کی تنظیمیں اسکول کھولنے پر بضد ہیں،نجی اسکولز کا مطالبہ ہے کہ ایس او پیز کے ساتھ اسکول کھولنے کی اجازت دی جائے۔
جس پر ماہرین صحت کا کہناہے کہ موجودہ صورتحال میں احتیاط ضروری ہے،صورتحال اچھی نہیں، اسکول کھولنے کا فیصلہ نہ صرف مشکلات پیدا کرے گا بلکہ بچوں کی زندگیاں بھی خطرے میں آجائیں گی جبکہ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی واضح کہہ چکے ہیں کہ تعلیمی ادارے نہیں کھولے جائیں گے، بیشتر نجی تعلیمی اداروں کے بعد محکمہ تعلیم کی جانب سے سرکاری تعلیمی اداروں میں بھی آن لائن کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
سندھ میں کرونا وائرس سے 36,364 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔