ساہیوال میں آٹھ سالہ بچہ زیادتی کا شکار،قانون مجرم تک نا پہنچ سکا.

ساہیوال
چک نمبر 71/5 ایل میں اوباش کی بچے کے ساتھ بدفعلی،پولیس تاحال ملزم کو گرفتار نا کرسکی
تفصیلات کے مطابق 26 دسمبر کو تھانہ یوسف والا ساہیوال میں نثار احمد سکنہ 71/5 ایل نے تھانہ یوسف والا میں درخواست دی کہ اس کا آٹھ سالہ بیٹا محمد عثمان گھر سے چیز لینے گیا تو راستے میں اسے زین نامی گاؤں کے اوباش نے اپنے ڈیرے پر لیجا کر زبردستی ہوس کا نشانہ بنایا جس پر عثمان چیخ و پکار کرتا رہا عثمان کو ڈھونڈنے ہوئے میں خود زین کے ڈیرہ پر پہنچا تو زین بھاگ گیا جس کے خلاف درخواست تھانہ یوسف والا ساہیوال میں دی گئی ہے تاہم ابھی تک پولیس ملزم کو گرفتار کرنے سے قاصر سے
بچے کے والد نے وزیراعلی پنجاب،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او ساہیوال سے نوٹس لے کر ملزم کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

Comments are closed.