پاک بھارت بیک ڈور ڈپلومیسی ، کرتار پور راہداری کے دوسرے مرحلے کے مذاکرات کا آغاز

0
63

لاہور :پاکستان اور بھارت کے درمیان برف پگھلنے لگی .عالمی طاقتوں کی کوشش سے ایک بار پھر بیک ڈور ڈپلومیسی شروع ہونے جارہی ہے. اس سلسلے میں کرتار پور راہداری کے بارے میں دوسرے مرحلے کے مذاکرات آج ہوںگے

ذرائع کے مطابق کرتار پور راہداری کے بارے میں دوسرے مرحلے کے مذاکرات آج لاہور میں واہگہ کے مقام پرہوںگے ۔ جس میں‌بھارت کی طرف سے ایک وفد شرکت کرنے کے لیے واہگہ پہنچ رہا ہے. جبکہ پاکستان کی طرف سے دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت کریںگے ۔

ان مذاکرات میں دونوں فریق کرتارپور راہداری کے طریقہ کار کو حتمی شکل دینے کیلئے معاہدے کے مسودے پر تبادلہ خیال کریںگے ۔کرتار پور راہداری کے بارے میں پہلا اجلاس چودہ مارچ کو ہوا تھا ۔درمیان میں پاکستان اور بھارت کے درمیان پاکستان کی سرحدی خلاف ورزی کرنے پر تعطل پیدا ہوگیا تھا تاہم اب پھر سے کرتارپور راہداری کے سلسلے میں بات چیت کا نیا دور شروع ہونےجارہا ہے.

یاد رہےکہ پاکستان کی سرحد میں کرتار پور راہداری پر بھرپور انداز میں کام جاری ہے گوردوارہ کی عمارت کا 70 فیصد کام مکمل کرلیاگیا ہے پاکستان نے سرحدی ٹرمینل اور شاہراہ کی تعمیر کاکام بھی مکمل کرلیا ہے۔دوسری طرف دنیا بھر کی سکھ کمیونٹی پاکستان کے اقداما ت کو سراہ رہی ہے .

Leave a reply