بیکری مصنوعات کھانے والے ہو جائیں ہوشیار

0
66

بیکری مصنوعات کھانے والے ہو جائیں ہوشیار

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بند روڈ پرواقع نعیم بیکرز پر چھاپہ مار کر130 کلوناقص بیکری مصنوعات تلف کر د یں ، گندے انڈوں کے استعمال پر بیکری کی پروڈکشن اصلاح تک بند رہے گی جبکہ مقدمہ بھی درج کر دیا گیا.

ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب جدون کے مطابق بیکری کے پروڈکشن ایریا میں کھلے رنگ، ممنوعہ ایکسپائرکیمیکلزکے استعمال سے بیکری مصنوعات کی تیار ی پر کارروائی کی گئی۔ پروڈکشن ایریا میں کاکروچ، مکڑیوں کے جالے اور حشرات کی بھرمار پائی گئی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ زنگ آلود برتن،فنگس لگی شیلف،باسی کیک اورحشرات زدہ مٹھائی موجود پائی گئی۔ خراب گندے انڈوں سے تیار کیک رس،بریڈ اور کیک چھوٹے علاقوں میں سپلائی کے لیے تیار کیے جا رہے تھے۔

شعیب جدون کا کہنا ہے کہ ممنوعہ اور زائدالمیعاد اجزاء سے تیار خوراک کا استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے۔ شعیب جدون نےعوام سے گزارش کی کہ اپنی روزمرہ خوراک میں غذائیت سے بھرپور اشیاء خورو نوش کا انتخاب کریں۔ غذائیت سے بھر پور خوراک کے حوالے سے معلومات کے لیے غذاکی بات پروگرام پنجاب فوڈ اتھارٹی فیس بک پیج پر لازمی دیکھیں۔

قبل ازیں پنجاب فوڈ اتھارٹی نےحاجی کیمپ میں سات روزہ خصوصی نیوٹریشن آگاہی سیل قائم کیا اور حاجیوں کی غذائی راہ نمائی کی،دارالحجاج میں نئے ماحول سے مطابقت اور بہترین غذا کے چناؤ کے حوالے سے آگاہی دی گئی،ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون کی کیمپ میں خصوصی شرکت کی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا جبکہ حجاج سے گفتگوبھی کی.انہوں نے کہا کہ کیمپ میں باڈی ماس انڈیکس،ویٹ،ہائٹ جیسے ٹیسٹ فری کیے جا رہے ہیں۔ماہر غذائیات کی ٹیم حاجیوں کو متوازن خوراک کی آگاہی اور مکمل ڈائیٹ پلان فراہم کر رہی ہیں۔

شعیب جدون ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ دوران حج صحت کو برقرار رکھنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کا چناؤ کی آگاہی دی جا رہی ہے۔ کیمپ دو دن کے لیے لگایا تھا، حاجیوں کے فیڈ بیک اور کیمپ انتظامیہ کی درخواست پر دورانیہ ساتھ سات دن کیا گیا۔ حج کے دوران غذائیت سے بھرپور پھلوں،سبزیوں اور زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں۔سخت گرمی کے موسم میں حج کے دوران صحت کو برقرار رکھنے کے لیے ڈائیٹ پلان دیے جا رہے ہیں۔

Leave a reply