باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی بلوچستان پر ہوا کا کم دباؤ موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نم دھارہوائیں بلوچستان کے شمال مشرقی اور جنوبی علاقوں میں داخل ہورہی ہیں،  کمزور مغربی ہوائیں بھی بلوچستان  کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں ۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارلحکوت کوئٹہ میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، نوکنڈی 42 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ صوبے کا گرم ترین علاقہ ریکارڈ  ریکارڈ کیا گیا، سبی میں 43ڈگری سینٹی ڈگری ریکارڈ کیا گیا، تربت میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

محکمہ موسمیات کے مطابق گوارد میں 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، قلات میں32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کا امکان ہے، جیونی میں 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے

دوسری جانب دائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں دوپہر کے بعد بارش ہو سکتی ہے جب کہ کراچی میں آج رات اور کل صبح بھی مون سون باریشوں کا امکان ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سسٹم اومان کے ساحل کی طرف جائے گا۔ سسٹم نکل جانے کے بعد کراچی میں حبس میں کمی کا امکان ہے۔ شہر میں آج دن کے اوقات میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ سمندر میں موجود ہوا کے کم دباؤ سے شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہیں۔ اس وقت شمال مغربی ہوائیں 18 کلو میٹر کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شہر میں آج موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے جب کہ د نگاہ چار کلو میٹر ہے۔

Shares: