بد زبانی اور بدتمیزی مرد کرے یا عورت غلط ہے حنا خواجہ بیات
معروف اداکارہ حنا خواجہ کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی نے مرد اور عورت کو ایک دوسرے کا ساتھی بنایا ہے برابری سے حقوق دیے ہیں ساتھی برابری کا ہوتا ہے اونچ نیچ کا نہیں مہربانی کرکے اسے مرد اور عورت کی جنگ نہ بنائیے
باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ حنا خواجہ بیات نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر عور ت مارچ اور ماروی سرمد خلیل الرحمن کی ہونے والی بحث کے حوالے سے اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا
https://www.instagram.com/p/B9Y-hfZJ4Ym/?igshid=161x3dah89sl0
حنا خواجہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بدتمیزی مرد کرے یا عورت غلط ہے بدزبانی مرد کرے یا عورت غلط ہے کسی کی بے عزتی مرد کرے یا عورت غلط ہے
انہوں نے کہا کہ اسے مرد اور عورت کی جنگ نہ بنائیےغلط، غلط ہے اور صحیح، صحیح ہےاللہ تعالی نے مرد اور عورت کو ایک دوسرے کا ساتھی بنایا ہے برابری سے حقوق دیے ہیں ساتھی برابری کا ہوتا ہے اونچ نیچ کا نہیں مہربانی کرکے اسے مرد اور عورت کی جنگ نہ بنائیے
حنا خواجہ نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ برا سلوک بااختیار نہیں ہوتا ناقص آداب آزادی کو آزادی نہیں کہتے نا زیبا الفاظ اور گستاخانہ زبان آپ کو قابل احترام نہیں بناتی بلکہ یہ صرف آپ کی بد اخلاقی کو سامنے لاتی ہے
اداکارہ نے لکھا کہ مرد اور عورت کو ایک دوسرےکے کندھے سے کندھا ملا کر اور مل کر کام کرنے کے لیے تخلیق کیا گیا ہے آئیے ہم جنس کے مابین جنگ کو روکیں اور ایک دوسرے کی کمزوریوں کو قبول کرتے ہوئے ایک دوسرے کی طاقت بننے کی کوشش کریں