جی ڈی اے رہنماؤں نے ارسا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف بیداری مارچ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما جی ڈی اے ڈاکٹر صفدر عباسی کا کہنا ہے کہ بیداری مارچ کا جلسہ ٹھٹہ پہنچ کر ہو گا، جولائی میں ارسا ایکٹ میں ترمیم اور 6 کینال بنانے کا فیصلہ ہوا۔ان کا کہنا ہے کہ یہ 6 کینال بنانے کا فیصلہ سندھ کو بنجر بنانے کا فیصلہ ہے۔رہنما جی ڈی اے زین شاہ کا کہنا ہے کہ یہ کینال بن گئے تو بدین، ٹھٹہ، کراچی، سجاول سمندر میں ڈوب جائیں گے، چولستان کی لاکھوں ایکڑ زمین آباد کرنے کے لیے 6 کینال بنائی جا رہی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت نے منع کر دیا تھا، اب وفاقی حکومت اور صدر نے یہ فیصلہ کیا ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ 6 کینال سندھ کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہیں، ہم نئی آئینی ترمیم کو بھی مسترد کرتے ہیں، اسے مارشل لاء سمجھتے ہیں۔
بلاجواز اضافے کو واپس لے کر شہر میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، ایم کیو ایم