بدمعاشوں کے ڈیروں پر کاروائیاں شروع، دہشت کی علامت سمجھا جانے والا محمود عرف مودا گینگسٹر ساتھیوں سمیت گرفتار
بدمعاشوں کے ڈیروں پر کاروائیاں شروع، دہشت کی علامت سمجھا جانے والا محمود عرف مودا گینگسٹر ساتھیوں سمیت گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بدمعاشوں کے ڈیروں پر کاروائیاں شروع اب لاہور میں بدمعاش نہیں رہیں گے
لاہور پولیس کا قتل، اقدام قتل، ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن، دہشت کی علامت سمجھا جانے والا محمود عرف مودا گینگسٹر ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا
ترجمان پولیس کے مطابق محمود عرف مودا گینگسٹر قتل، اقدام قتل، ڈکیتی و راہزنی کے 17 مقدمات میں مطلوب تھا، مودے گینگسٹر کا ساتھی عرفان عرف فانا بٹ پر قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی و راہزنی کے 9 مقدمات درج تھے، دیگر ملزمان بھتہ خوری، بدمعاشی، ڈکیتی و راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے،
مودے گینگسٹر نے راوی روڈ، شفیق آباد، لاری اڈا، اسلام پورہ میں اپنی دہشت پھیلا رکھی تھی، مودا گینگسٹر قتل، اقدام قتل، ڈکیتوں اور بھتہ خوروں کو اپنے ڈیرے پر پناہ بھی دیتا تھا، ایس ایچ او شفیق آباد عتیق ڈوگر نے محمود عرف مودا گینگسٹر کے ڈیرے پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، پولیس نے محمود عرف مودا، عرفان عرف فانا بٹ، جعفر، خضر ،صابر، مجاہد اور عارف کو گرفتار کر لیا
ملزمان کے قبضہ سے چار 9 ایم ایم پسٹل، ایک 30بور پسٹل، 222 بور راںُفل اور ایک 444 بور کاپی کلاشن کوف اور زندہ گولیاں برآمدکر لی گئیں، سربراہ لاہور پولیس ذوالفقار حمید نے ایس ایچ او شفیق آباد عتیق ڈوگر کو شاباش دی ، ذوالفقار حمید نے بہادر ایس ایچ او اور ان کی ٹیم کو تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا