بدنام زمانہ ڈاکو گرفتار
قصور
تھانہ الہ آباد پولیس کی کارروائی بدنام زمانہ مختلف سنگین وارداتوں میں ملوث مبشر عرف مبشری ڈون گینگ گرفتار کر لیا ۔ سیاسی و سماجی شخصیات کا پولیس کو خراج تحسین
تھانہ الہ آباد پولیس کی بروقت کارروائی جس کے نتیجہ میں بدنام زمانہ جرائم کی دنیا کے سوداگر مبشر عرف مبشری ڈون گینگ گرفتار کر لیا گیا ڈی ایس پی چونیاں خالد اسلم نے تھانہ الہ آباد پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ الہ آباد کی حدود ضلع بھر میں یہ گینگ مختلف سنگین وارداتوں جن میں روڑ ڈکیتی ، راہزنی ، چوری ، قتل و غارت میں ملوث تھے ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کے احکامات پر یہ کارروائی کا عمل شروع کیا گیا ڈی ایس پی چونیاں ، ایس ایچ او الہ آباد محسن سندھو ، اور سب انسپکٹر محمد شریف کی سربراہی میں یہ ٹیم تشکیل دی گئی دن رات کی انتھک محنت سائنسی اور تکنیکی بنیادوں پر بین الا اضلاعی گینگ مبشر عرف مبشری ڈون گینگ کو ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا گینگ کے ارکان شاہد ، سفیان وغیرہ پولیس نے گرفتار کر لئے ملزمان سے انکشاف ہوا کہ خاص طور پر چوک الہ آباد و گردونواح میں ہونے والی ڈکیتیوں میں ملوث پائے گے جس پر ملزمان سے آتشی اسلحہ ، مال مسروقہ دو عدد موٹر سائیکل اور مبلغ نقدی پانچ لاکھ روپے موبائل فونز برآمد کر لئے گے ملزم مبشر عرف مبشری دون عسکری تنظیم سے ٹریننگ لے چکا ہے جس نے بین الا اضلاعی گینگ تشکیل دے رکھا ہے جو لاہور قصور میں ہونے والی میگا وارداتوں میں ملوث پائے گے ہیں ایسے خطرناک گینگ کی گرفتاری پر ڈی پی او قصور نے مقامی پولیس افسران کی کوشش کو سراہاتے ہوئے داد دی ۔