بدقسمتی سے ملک میں یہ کام نہیں ہو رہا، گورنر پنجاب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ یورپ میں کورونا سے کئی خاندان ہلاک ہو گئے ہیں
گورنر پنجاب چودھری سرور کا لاہور پریس کلب کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب میں پینےکاصاف پانی فراہم کرنےکا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے ،کوروناکیخلاف جنگ صرف گھرپررہ کر ہی جیتی جاسکتی ہے،لاک ڈاؤن میں نرمی کا مقصد کورونا پر قابو پالینا ہر گز نہیں لاک ڈاؤن میں نرمی معاشی صورتحال دیکھتے ہوئے کی جا رہی ہے
گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ملکی سیاست میں متحد ہونے کارجحان نظرنہیں آ رہا،مستحقین کی مالی معاونت کیلیے حکومت نے اہم اقدام کیے ہیں،کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہمیں اپنے رویوں کو بدلنا ہے ،کورونا کا مسئلہ ابھی ختم نہیں ہوا، عوام حفاظتی تدابیر پر عمل کریں
کرونا ریلیف ٹائیگر فورس، کب سے شروع کرے گی کام؟ کتنی خواتین نے کروائی رجسٹریشن
غریب کو ابھی تک ایک روپیہ نہ ملا، ٹائیگر فورس کی شرٹس پر حکمران جماعت نے 45 کروڑ لگا دیئے
آنے والے دنوں میں لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کی جائے گی، وزیراعظم کا اعلان
گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ کورونا پر سنجیدگی کی بجائے سیاست کرنے والوں سے عوام حساب لیں گے،عوام بخوبی جانتےہیں کہ کون کیا کررہاہے،امدادی سرگرمیوں میں مخیرحضرات اور فلاحی تنظیموں کا کردار قابل ستائش ہے،مشکل کی گھڑی میں قوم ہماری طرف دیکھ رہی ہے، مستحق خاندانوں تک راشن پہنچا رہے ہیں.
بزدار سرکار نے دی مستحق فنکاروں کیلئے مالی امداد کے پیکیج کی منظوری