مزید دیکھیں

مقبول

اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات

اسلام آباد:نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے...

افغان شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کیلئے 31 مارچ تک کی مہلت

پاکستان میں غیر قانونی مقیم افراد اور افغان شہری...

مصطفیٰ عامر قتل کیس،ارمغان کے ریمانڈ میں توسیع

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں قتل کئے گئے مصطفیٰ...

آرمی ایکٹ کے ماتحت جرائم اگر سویلینز کریں تو کیا ہوگا؟جسٹس جمال مندوخیل

سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل...

یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن، بدعنوانی میں ملوث افسران کے خلاف سخت کارروائی

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار کی ہدایت پر یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کی جانب سے بدعنوانی میں ملوث افسران کے خلاف سخت کارروائی کی گئی ہے

متعدد افسران و اہلکاروں کو معطل کر کے مختلف زونز میں متعدد افسران کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ وزارت کے کسی بھی محکمے میں بدعنوانی کے لیے زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے۔ افسران کی بددیانتی کی شکایات کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ مبینہ افسران کے خلاف تحقیقات ترجیحی بنیادوں پر مکمل کی جائیں۔ کرپشن اور بدعنوانی کو روکے بغیر ہم عوام کو مطلوبہ ریلیف نہیں دے سکتے۔

ترجمان وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق فیصل آباد، کراچی، لاہور، ملتان، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور سکھر زونز میں انکوائری شروع کردی گئی ہے۔ انکوائری رپورٹ 7 دن میں پیش کی جائے گی۔ بدعنوانی میں ملوث پائے جانے والے افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ جن افسران اور اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے ان میں ملک سعید احمد خان، جنرل منیجر، یو ایس سی بھاولپور ریجن، مسٹر۔ علی شیر، اسسٹنٹ، یو ایس، کرمان والا، فیصل آباد ریجن، سید محبت شاہ، انچارج یو ایس سی، پشاور ریجن، مسٹر۔ صادق شاہ، انچارج موبائل سٹور، یو ایس سی، پشاور ریجن، مسٹر۔ منصف شاہ، انچارج ویئر ہاؤس (عطا)، یو ایس سی پشاور ریجن اور مسٹر۔ محمد اسرار، اسسٹنٹ، یو ایس، سکھاکوٹ، یو ایس درگئی، یو ایس سی، مالاکنڈ شامل ہیں، آٹا اور گھی کی بلیک مارکیٹنگ کے الزام میں غلام فرید، اے ایس ایم، یو ایس سی اسلام آباد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan