:بغیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں والے ہوجائیں ہشیار
باغی ٹی وی :بغیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں.کل مورخہ 16 جنوری(جمعرات) سے بغیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف کریک ڈائون شروع کیاجائے گا ۔
اس سلسلے میں ٹریفک پولیس ،ضلعی پولیس اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے مشترکہ ٹیمیں راولپنڈی کی تمام شاہراہوں پر اپلائیڈ فار گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف بھرپور کاروائی کریں گی،ایسی تمام وہیکلز پولیس سٹیشنز میں بند کر دی جائیں گی .جو بغیر رجسٹریشن ہونگی .ٹریفک پولیس ایکسائز آفس سے کروائی گئی رجسٹریشن کی رسید دیکھ کر وہیکل مالک کے حوالے کرے گی۔








