بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف گرینڈ آپریشن ، بغیر ٹکٹ مسافروں کی دوڑیں لگ گئیں ۔

  ڈی ایس ریلوے عامر نثار چوہدری نے کہا کہ 196 بغیر ٹکٹ مسافر دھر لیے گئے ۔جن سے کرایہ اور جرمانے کی مد میں3 لاکھ 22 ہزار 2سو 10روپے
بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے کو معاف نہیں کیا جائے گا  ۔   جو اہل کار بغیر ٹکٹ سفر کرانے میں ملوث پایا جائے گا اس کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا

تفصیلات کے مطابق سینئر جنرل مینجر /سی ای او ریلوے نثار احمد میمن اور ڈویژنل سپرنٹینڈنٹ عامر نثار چوہدری کی ہدایت پر ڈپٹی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آپریشن فاطمہ بلال سروراور ڈپٹی ڈویژنل سپرنٹینڈنٹ سول شاہد عباس ملک نے لاہور ڈویژن میں چلنے والی مختلف ٹرینوں  پر اچانک ریڈ کر کے 196 بغیر ٹکٹ مسافروں کو پکڑا اور ان سے موقع پر کرایہ اور جرمانے کی مد میں  3 لاکھ 22 ہزار 2سو 10روپےوصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرا دیئے ۔

اس موقع پر ڈی ایس ریلوے عامر نتار چوہدری نے کہا کہ ایسے ریڈ مستقل بنیادوں پر کیے جائیں تاکہ ریلوے میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ہو سکے اور ریلوے کی آمدنی میں اضافہ ہو سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی اہلکار بغیر ٹکٹ سفر کرانے میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ۔ڈی ایس نے دونوں افسران کے کامیاب ریڈ کو سراہا    

Shares: