بغداد میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ

0
32

بغداد میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ

باغی ٹی وی : عراقی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمعہ کے روز بغداد کے جنوب میں امریکی زیرقیادت عالمی اتحادی فوج کے زیر استعمال فوجی اڈے پر چار کاٹیوشا راکٹ گرے تاہم ان حملوں میں کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ راکٹ بسمایا اڈے پر گرے جہاں اسپانوی فوجی داعش کے خلاف لڑنے کے لیے امریکی زیرقیادت اتحاد میں شامل ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ یہ اتحاد عراق میں اپنی افواج کی تعداد کو کم کررہا ہے۔ گذشتہ کئی مہینوں سے بغداد میں راکٹ اور مارٹر گولوں سے عالمی اتحادی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ اس دوران بغداد میں قائم امریکی سفارت خانے پر بھی متعدد بار راکٹ اور میزائل حملے کیے گئے۔ امریکا ان حملوں کی ذمہ داری عراق میں موجود ایرانی کی حمایت یافتہ ملیشیاؤں پر عاید کرتا ہے۔ گذشتہ روز ہونے والے راکٹ حملوں کی کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔

Leave a reply