بغداد میں‌امریکی سفارت خانہ پھر بنا مزائلوں کا نشانہ

0
44

بغداد میں‌امریکی سفارت خانہ پھر بنا مزائلوں کا نشانہ

باغی ٹی وی : عراق کے دارالحکومت بغداد کے وسط میں قائم امریکی سفارت خانے کے اطراف میں ایک بار پھر میزائل داغے گئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ہفتے کی شب بغداد میں کاتیوشا میزائل سے امریکی سفارت خانے کو نشانہ بنایا گیا مگر سفارت خانے کے قریب نصب پیٹریاٹ سسٹم کے ذریعے میزائل حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

خیال رہے کہ عراق میں ایرانی حمایت یافتہ عسکری گروپوں پرامریکی سفارت خانے اور امریکا کی دیگر تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کا الزام عاید کیا جاتا ہے۔ عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارت خانے کے نزدیک 4 کیٹوشیا راکٹ آ کر گرے۔اس دوران عراقی دارالحکومت کے حساس ترین علاقے گرین زون میں دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ ادھر العربیہ کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ راکٹ حملے کے بعد گرین زون پر فوجی ہیلی کاپٹروں کی پروازیں دیکھنے میں آئیں۔

مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ یہ راکٹ بغداد میں الرشید عسکری کیمپ کے علاقے سے داغے گئے۔

واضح رہے کہ کئی ماہ سے عراق میں ان فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جہاں امریکی فوجی مقیم ہیں۔ اس کے علاوہ بغداد میں امریکی سفارت خانہ بھی بار بار ہونے والے راکٹ حملوں کی زد میں آ رہا ہے۔رواں سال جنوری میں بغداد ہوائی اڈے پر امریکی فضائی یلغار میں ایرانی القدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کے مارے جانے کے بعد سے ان حملوں میں تیزی آ گئی ہے۔

Leave a reply