بغداد سمیت عراق کے کئی شہروں میں انٹرنیٹ سروس بھی بند

0
38

بغداد سمیت عراق کے کئی شہروں میں انٹرنیٹ سروس بھی بند

عراق میں صورت حال ابتر ہوتی جارہی ہے، مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف شرورع ہونے والا احتجاج اب اور سنگین ہو گیا ہے . بپھرے ہوئے عراقی شہریوں نے کربلا میں ایرانی قونصل خانے کی زبردستی تالا بندی کر دی
عراق میں احتجاجی مظاہروں پر قابو پانےکے لیے دارالحکومت بغداد اور متعدد دیگر شہروں میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔ دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے بغداد میں عراقی ٹیلی ویژن کی عمارت کے قریب احتجاج کرنے والے مظاہرین کو منتشر کردیا۔
عراق کے میڈیکل ذرائع نے بتایا کہ ناصریہ میں سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے مابین جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک اور سات زخمی ہوئے جبکہ عراقی سرکاری ذرائع نے عراقی دارالحکومت بغداد کے مظاہروں میں ایک سکیورٹی اہلکار سمیت پانچ افراد کی ہلاکت اور 60 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

عراق میں‌ ہمسایہ ملک کی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم زور پگڑ گئی

عراق، فسادات میں مرنے والوں کی تعداد 100تک جا پہنچی

Leave a reply