واشنگٹن: شدت پسند تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکرالبغدادی جسے امریکی فوج پہلے بھی کئی مرتبہ مارچکی ہے آج پھر دعویٰ کیا کہ ابوبکرالبغدادی کو پھر ماردیا گیا ہے ، یہ تو کل امریکہ نے کہہ دیا تھا مگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک عجیب سا بیان پھر داغ دیا ہے کہ ابوبکر البغدادی نے خودکش حملے میں اپنے 3 بچوں کو بھی مارا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس آئی ایس سربراہ ابوبکر البغدادی مارا گیا ہے، اس کے ساتھ کئی دہشت گرد بھی مارے گئے۔امریکی صدر نے کہا کہ آپریشن کے دوران کوئی امریکی فوجی ہلاک نہیں ہوا ہے، ابوبکر البغدادی شام میں ایک سرنگ میں موجود تھا، آپریشن کے دوران وہ خودکش دھماکے میں مارا گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ البغدادی کی لاش مسخ ہوچکی ہے، ڈی این اے سے شناخت ہوگئی ہے، ابوبکر البغدادی بیمار ذہنیت کا انسان تھا۔انہوں نے کہا کہ ابوبکر البغدادی نے خودکش حملے میں اپنے تین بچوں کو بھی مارا ہے، البغدادی بیمار ذہنیت کا انسان تھا۔یاد رہےکہ یہ امریکی کی طرف سے 5 ویں‌بار دعویٰ‌کیا گیا ہے ،

Shares: