بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے پر پانچ ہزار روپے جرمانہ کا حکم

ہمیں بھی مہنگا مل رہا، مجبور ہو کر قیمتیں بڑھائی ہیں،
0
42
helmit

لاہور ہائیکورٹ میں سموگ تدارک سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

عدالت نے سموگ تدارک سے متعلق بڑے احکامات جاری کر دیئے ،عدالت نے ٹریفک پولیس اور ایل ڈی اے کو اتوار کو مین بلیوارڈ گلبرگ پر سائیکلنگ کرانے کا حکم دے دیا جسٹس شاہد کریم نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ پرنسپل ایم اے او کالج اس سائیکلنگ کی قیادت کریں ،عدالت کی جانب سے لاہور کی سڑکوں پر ٹریفک جام کی صورت حال پر سخت اظہار برہمی کیا گیا عدالت کی جانب سے ٹریفک پولیس کو ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو 5 ہزار روپے جرمانہ کرنیکی ہدایت کی گئی، ٹریفک رولز میں ترمیم کرنے ، ہیلمنٹ کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف بھی کارروائی کی ہدایت کی گئی

عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ 5 ہزار روپے جرمانہ کریں خلاف ورزی کرنے والے خود ٹھیک ہو جائیں گے پہلے دس دن ہیلمٹ کی تشہیرکریں اور شہریوں کو آگاہی دیں ،عدالت سی بی ڈی کے انڈر پاس میں بارش کا پانی کھڑا ہونے پر سخت برہم ہو گئی اور سی ای او عمران امین اور سیکرٹری ہاؤسنگ سے جواب طلب کرلیا عدالت نے کہا کہ چیف انجینئر کو مستعفی ہونا چاہئے تھا انڈر پاس پہلی بارش بھی برداشت نہیں کر سکا

دوسری جانب لاہو رکی سڑکوں پر پولیس نے ناکے لگا لئے جس نے بھی ہیلمٹ نہیں پہنا اسکا چالان کیا جا رہا ہے، شہر میں ہیلمٹ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو چکا ہے، 300 والا ہیلمٹ آٹھ سو، 1000 کا ہو چکا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ آٹا خریدیں یا ہیلمٹ، سمجھ نہیں آ رہی، چالان ہو جائے تو وہ جمع کروائیں یا پٹرول ڈلوائیں،دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہیلمٹ کا ریٹ ہم نے خود سے مہنگا نہیں کیا، ہمیں بھی مہنگا مل رہا، مجبور ہو کر قیمتیں بڑھائی ہیں،

ہیلمٹ کا استعمال کرنے کا پیغام دینے کیلئے لاہور پولیس نے کرکٹ میچز کی ویڈیو شیئر 

بغیر ہیلمٹ 7 لاکھ 44 ہزار موٹرسائیکلسٹ کے خلاف کارروائی

قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

11 دنوں میں 2 لاکھ بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کے خلاف کارروائی کی گئی ،گذشتہ روز 28 ہزار 666 موٹرسائیکلوں کےخلاف کارروائی کی گئی، 41 ہزار 441 موٹرسائیکلوں کو مختلف سیکٹرز میں بند کروایا گیا، 99 ہزار 110 موٹرسائیکلوں کے کاغذات قبضہ میں لئے گئے،بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کا لائسنس بھی چیک کیا جارہا ہے، لائسنس نہ ہونے پر لائسنس اور ہیلمٹ دونوں کا جرمانہ کیا جارہا ہے،

سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر) مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل چلانی ہے تو ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا،ہیلمٹ قوانین پر سختی کروانے سے ہیڈانجری کیسز کی شرح میں مزید واضح کمی ہوگی،ہیلمٹ قوانین پر سختی کروانے سے قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے، کینال روڈ، مال روڈ، جیل روڈز، مین بلیوارڈ روڈز سمیت اہم روڈز پر لین لائن کی سختی سے پابندی کروائی جارہی ہے، ہیلمٹ ہاتھ میں پکڑنے، ٹینکی پر رکھنے پر بھی کارروائی ہوگی، کریک ڈاؤن کا مقصد قیمتی جانوں کو محفوظ بنانا ہے، منظم ٹریفک کے حصول کیلئے قوانین کی پاسداری کروانے میں سختی کی جائے گی،

Leave a reply