جس مسجد کی وجہ سے حافظ سعید پر دہشت گردی کا الزام لگا باغی ٹی وی کو اس مسجد کی تفصیلات موصول ہوگئیں، جانیے باغی کی خصوصی رپورٹ
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق:حافظ سعید کو جس مسجد کے جرم میں دہشت گردی کا الزام لگا کر گرفتار کیا گیا باغی ٹی وی نے اس مسجد کی تفصیل حاصل کر لی جس کو بنیاد بنا کر حافظ سعید پر دہشت گردی کا ایکٹ لگایا گیا اور پھر ان کو گرفتار کر لیا گیا. باغی ٹی وی کو جواطلاعات موصول ہوئی ہیں اس کے مطابق حافظ سعید نے 12 سال قبل گجرات کے علاقے ملک وال میں سات مرلے کی جگہ خریدی جس پر ایک مسجد بنانا مقصود تھا. اس مسجد کا نام "مسجد معاذ بن جبل” ہے .حافظ سعید نے اس مسجد کو ایک مقامی ٹرسٹ کے نام کر دیا تھا.آج سی ٹی ڈی کی طرف سے حافظ سعید پر جو دہشت گردی کا الزام ہے اس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں باغی ٹی وی نے یہ خبر خصوصی طور پر اپنے ذرائع سے حاصل کی ہے.
یہ بھی پڑھیں:مسجد بنانا حافظ سعید کا جرم ٹھہرا