کرونا سے بچاواورحفاظتی اقدامات،باغی ٹی وی انتظامیہ نے ورکروں کودفترکی بجائے گھرسے کام کرنے کی ہدایات جاری کردیں
لاہور:کرونا سے بچاواورحفاظتی اقدامات،باغی ٹی وی انتظامیہ نے ورکروں کودفترکی بجائے گھرسے کام کرنے کی ہدایات جاری کردیں ،ذرائع کے مطابق باغی ٹی وی کی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ کل سے تمام ورکردفترآنے کی بجائے اپنے اپنے گھروں سے کام جاری رکھیں گے
باغی ٹی وی ذرائع کےمطابق باغی ٹی وی انتظامیہ نے یہ فیصلہ ملک بھر میں کرونا وائرس کےبڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر کیا ہے ، ذرائع کے مطابق باغی ٹی وی ورکروں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ اپنی اوراپنے گھروالوں کی صحت کا خاص خیال رکھیں ،
باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق یہ بھی ہدایت کی گئی ہےکہ انتظامیہ کا کہنا ہےکہ باغی ٹی وی ورکروں اوران کےاہل خانہ کی صحت سب سے مقدم ہے ، لٰہذا تمام ورکراپنے اپنے گھروں سے کام جاری رکھیں ، اورہدایات پرعمل بھی کریں تاکہ اللہ تعالیٰ اس آزمائش سے سب کو محفوظ رکھے
ذرائع کےمطابق انتظامیہ کا کہنا ہے ادارہ اپنے تمام ورکروں اور ان کے اہل خانہ کی صحت کے لی دعا گوہے اورورکروں کا مسائل کا پوری طرح ادراک بھی رکھتا ہے ، لٰہذا تمام ورکرتاحکم ثانی اپنے اپنے گھروں سے کام جاری رکھیں