پنجاب میں پہلی بار مفلوج افراد کے بحالی مراکز کا قیام عمل میں لایا جارہا
فالج سے متاثرہ افراد اور جسمانی معذوروں کیلئے اچھی خبر آگئی۔ پنجاب میں پہلی بار مفلوج افراد کے بحالی مراکز کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے اور وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا ہے کہ پنجاب کے 5 شہروں میں خصوصی بحالی مراکز قائم کئے جا رہے ہیں۔
جبکہ انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں ایک مرکزی بحالی سینٹر اور 4 سیٹلائٹ سینٹرز قائم کئے جائیں گے اور ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا تھا کہ مرکزی بحالی سینٹر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال ملتان میں قائم کیا جائیگا جو 30 بیڈز پر مشتمل ہوگا۔ باقی 4 سیٹلائٹ بحالی مراکز لاہور، فیصل آباد، تونسہ اور واہ کینٹ میں بنائے جائینگے۔
علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ مرکزی بحالی سینٹر ریڑھ کی ہڈی کے آپریشن سمیت جدید سہولتوں سے لیس ہوگا اور وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے مزید کہا کہ ٹی ایچ کیو اسپتال سمن آباد لاہور میں پہلے پیرا پلیجک سینٹر کا افتتاح بہت جلد کردیا جائیگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پاک آئی ایم ایف مذاکرات کو کوئی اور رنگ دینا مضحکہ خیز. دفترخارجہ
حلقہ بندی کمیٹیوں ہر صورت 26 ستمبر تک کام مکمل کرنے کی ہدایت
سانحہ بلدیہ ٹاؤن:طلبی کے باوجودعدالت سیکرٹری داخلہ اور آئی جی کے پیش نہ ہونے پر برہم
پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر فنکاروں کا رد عمل
اسلام آباد پولیس اور غیر ملکی شہریوں کے درمیان جھگڑا؟
خیال رہے کہ انہوں نے بتایا کہ بحالی مراکز پر مریضوں کو اسپیچ تھراپی کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی، معذور افراد کیلئے مصنوعی اعضاء کی ورکشاپ بھی قائم کی جائیگی۔







