بحریہ ٹائون کراچی حملہ کیس میں قوم پرست رہنما زین شاہ خود انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوگئے۔
کراچی سپر ہائی وے پر واقع بحریہ ٹائون پر قوم پرست جماعتوں کے سیکڑوں افراد نے اس وقت حملہ کردیا تھا جب 6 جون کو ہزاروں افراد وہاں احتجاج کیلئے جمع تھے، مشتعل افراد نے بحریہ ٹائون کا مرکزی دروازہ، کئی عمارتیں اور گاڑیاں نذر آتش کردی تھیں جبکہ بینک سمیت دیگر عمارتوں میں توڑ پھوڑ بھی کی تھی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قوم پرست رہنما زین شاہ کو 26 جون تک ریمانڈ پر جیل بھجوادیا۔سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ جلال محمود شاہ، زین شاہ، سجاد احمد چانڈیو، اسلم خیرپوری اور جان محمد جونیجو نے بحریہ ٹان کیس میں ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، انہیں 10 جون کو 25 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض 10 روز کیلئے حفاظتی ضمانت دی گئی تھی۔

Shares: