بہاولپور میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی حکومت کی ریاست دہشت گردی کو رد کرنے کےلیے شاندار ریلی کا انعقاد ہوا.
بہاولپور میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی حکومت کی ریاست دہشت گردی کو رد کرنے کےلیے ریلی نکالی گئی. ریلی میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی .شرکاء میں طلبا. اساتذہ .سمیت معاشرے کے ہر فرد نے شرکت کی .اس موقع پر مظاہر ین نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر کشمیریوں کے ساتھ ہرطرح کے تعاون اور حمایت کے نعرے درچ تھے .
ریلی میںشرکا نعرے لگار ہے تھے کہ ہم آخری دم تک کشمیر کے لیے لڑیں گے ، کشمیر بنے گا پاکستان. اس موقع پر شرکاء نے خطاب بھی کیا اور کہا کہ ہم کشمیری عوام کی آواز میں آواز ملانے میں عوام پاکستان اور معاشرے کے ہر فرد کو وزیر اعظم صاحب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہونا چاہیے جمعہ کے دن 12 سے 12:30 تک پوری دنیا کو پاکستان بتا دے کہ
کشمیر ہمارا ہےاور سارے کا سارا ہے