ابھی تو ابتدا ہے آگے اگے دیکھیے ہوتا ہے کیا ، قومی اسمبلی کے ممبران بھی آئیں گے، فواد چوہدری

0
34

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ ن لیگی اراکین اسمبلی کی وزیراعظم سے ملاقات صرف ابتدا ہے، اگلا گروپ ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ کا ہو گا۔

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ابھی تو ابتدا ہے آگے اگے دیکھیے ہوتا ہے کیا ، قومی اسمبلی ممبران بھی آئیں گے، فواد چوہدری نے مزید نون لیکی اراکان کے پی ٹی آئی میں شامل ہونےکا عندیہ دے دیا.انہوں نے کہاکہ عوامی سطح پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی کوئی حیثیت نہیں رہ گئی، مقامی سیاسی حقائق فیصلوں کی بنیاد ہوتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر فواد چودھری نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کیا۔
انھوں نے وزیراعظم عمران خان سے 15 ن لیگی اراکین پنجاب اسمبلی کی ملاقات کے تناظر میں کہا کہ ابھی تو یہ صرف ابتدا ہے، مزید ایک اور گروپ وزیراعظم سے ملاقات کرے گا جس میں اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ ارکان ہوں گے۔ انھوں نے سیاسی مخالفین کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اب لوگ اپنے فیصلے سیاسی حقائق پر کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آنے والے دنوں‌ میں‌ ن لیگ کے بعض‌ اراکین اسمبلی بھی پی ٹی آئی میں شامل ہوں‌ گے. حالیہ دنوں‌ میں‌ شہباز شریف اور مریم نواز کے باہمی اختلافات کی خبریں‌ بھی زیر بحث رہی ہیں. مریم نواز نے چند دن قبل لاہور میں‌ کی جانے والی پریس کانفرنس میں میثاق معیشت کی مخالفت کی تھی ۔ ن لیگی اراکین اسمبلی اس بات پر بھی پریشان ہیں‌ کہ اس وقت پارٹی کی قیادت کون کر رہا ہے؟ کیو نکہ نواز شریف جیل میں ہیں اور مریم نواز، ۔شہباز شریف کے بیانیے الگ الگ ہیں ۔ مریم نواز حکومت کے خلاف سخت رویہ اپنا رہی ہیں جبکہ شہباز شریف میثاق معیشت کر رہے ہیں ۔

یہ بات بھی ریکارڈ پر ہے کہ مریم نواز کے نارووال جلسہ میں احسن اقبال کے گروپ نے شرکت نہیں کی تھی ۔ ان باتوں‌ سے پتہ چلتا ہے کہ پارٹی کے اندر اختلافات عروج پر ہیں یہی وجہ ہے کہ ن لیگ کے اراکین پارلیمنٹ اور بعض‌آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے اراکین پارلیمنٹ نے پی ٹی آئی حکومت کی طرف جانے کی حامی بھری ہے۔

Leave a reply