بہت احتیاط کی،بازار گئے نہ عید پر کسی کو ملنے پھر بھی کرونا ہو گیا، اینکر عمران خان

0
51

پاکستان میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے، ایک روز مین 105 اموات ہوئی ہیں

باغی ٹی وی کے باخبر ذرائع کے مطابق پاکستان کی سیاسی، مذہبی شخصیات، صحافی بھی کرونا وائرس کا شکار بن رہے ہیں، ذرائع کے مطابق پاکستان کے معروف اینکر پرسن عمران خان بھی کرونا کا شکار ہو گئے ہیں

اینکر پرسن عمران خان اور انکی فیملی کے اراکین کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

اینکر عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے بہت زیادہ احتیاط کی،نہ بازار گئے نہ عید پر کسی کو ملنے گئے لیکن میرے گھر کے کچھ افراد کو کرونا ہوگیا ہے اور مجھے بھی بخار ہے ،احتیاط کے باوجود ہم کرونا کا شکار ہو گئے

اینکر پرسن عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے آپ کسی غار میں رہیں یا جنگل میں چلے جایئں اسکے علاوہ یہ وائرس آپ تک پہنچے گا

واضح رہے کہ پاکستا ن میں‌ کرونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 2172 ہو گئی ہے، 24 گھنٹوں میں 4646 نئے مریضن سامنے آئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 8 ہزار 312 ہو گئی ہے

Leave a reply