باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے، سندھ میں بھی مریضوں میں بڑی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ،مریضوں میں اضافے کے بعد ہسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی ہے جس کے بعد ہسپتالوں نے مزید مریض لینے سے انکار کر دیا ہے

کراچی کی معروف ہسپتال آغا خان نے کرونا کے مریضوں کو لینے سے انکار کر دیا ہے اس ضمن میں ہسپتال انتظامیہ نے ایک بورڈ نصب کر دیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ہسپتال میں مزید مریضوں کی گنجائش نہیں ہے

نہ صرف آغا خان بلکہ باخبر ذرائع کے مطابق کراچی کے دیگر ہسپتالوں میں بھی یہی صورتحال ہے، مریضوں میں اضافے کی وجہ سے شہر قائد کے ہسپتالوں میں بیڈز کم پڑ گئے ہیں، متعدد سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں نے مریضوں کو لینے سے انکار کر دیا ہے

ڈاؤ یونیورسٹی اور انڈس ہسپتال نے بھی کرونا کے مزید مریضوں کو لینے سے انکار کر دیا ہے،

دوسری جانب کراچی میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے ہڑتال بھی جاری ہے، ڈاکٹرز نے دو گھنٹے کے لئے ہڑتال کی ،اس دوران او پی ڈیز کو مکمل طور پر بند کردیا گیا تھا۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس کا مطالبہ تھا کہ کورونا کے باعث ہیلتھ رسک الاؤنس بحال کیا جائے اور کورونا سے بچاؤ کی حفاظتی کٹس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ڈاکٹرز نے مطالبہ کیا کہ شعبہ صحت کے ملازمین کے لیے شہدا پیکیج کا اعلان کیا جائے، سندھ کے تمام اسپتالوں میں مریضوں کے لیے آئسولیشن سینٹرز قائم کئے جائیں اور نجی اسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے۔

Shares: