بہت ہو گیا،مولانا اب رجوع کرلیں، یہ مشورہ کس نے دیا
بہت ہو گیا،مولانا اب رجوع کرلیں، یہ مشورہ کس نے دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان آزادی مارچ کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، گزشتہ روز بلاول، شہباز شریف، اسفند یار ولی و دیگر نے جلسے سے خطاب کیا تھا .جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کو ملک کے غریب عوام کیساتھ کھیلنے کی مزید اجازت نہیں دی جا سکتی، بہت مہلت دیدی، اب انھیں جانا ہوگا۔
آزادی مارچ،15 لاکھ افراد لانے کا دعویٰ اور آئے کتنے لوگ؟ مولانا رات بھر سو نہ سکے
سپیکر پنجاب اسمبلی ،مسلم لیگ ق کے رہنما چوھدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ غیرآئینی ہے،قوم نےعمران خان کو5سال کا مینڈیٹ دیا ہے،سیاسی مقاصد کے لیے اداروں کومتنازع بنانا قومی سلامتی سے کھیلنے کے مترادف ہے،
آزادی مارچ،وہی ہوا جس کا ڈر تھا، انصار الاسلام نے ایسا کیا کر دیا کہ مولانا بھی پریشان
آزادی مارچ سے ہم کیا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال نے دل کی بات بتا دی
چودھری پرویزالہیٰ نے مزید کہا کہ فضل الرحمان لڑائی میں فوج کو گھسیٹ کرجمہوریت کی کوئی خدمت نہیں کررہے، فوج نے وضاحت دے دی،بہترہوگا اب فضل الرحمان اپنے بیان سے رجوع فرما لیں