بحریہ انکلیو میں گولیاں چل گئیں، سیکورٹی گارڈ جاں بحق

اسلام آباد بحریہ انکلیو کے سیکٹر K میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ میں سیکورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں زمین کے تنازعہ پر بحریہ انکلیو کے سیکٹر K میں فائرنگ سے نجی سکیورٹی کمپنی کا گارڈ جاں بحق ہو گیا۔
فائرنگ کرنے والے موٹر سائیکل سوار فرار ہو گئے ،متعلق پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا-

ذرائع کے مطابق بحریہ انکلیو اور مقامی لوگوں کے درمیان زمین کا تنازعہ ہے ایم ایس ایم سکیورٹی کمپنی کا کچھ عرصہ قبل سوسائٹی سے ایگریمنٹ ہوا تھا-

بحریہ ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو ہلاک،پولیس اہلکار زخمی

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور ایس پی رورل زون سے رپورٹ طلب لر لی-

آئی جی اسلام آباد نے وقوعہ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی –

اس سے قبل بحریہ ٹاؤن میں پولیس کے ساتھ مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے تھے بحریہ ٹاون فیز ایٹ میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکاراور اے ٹی ایس کے 3اہلکار زخمی ہوئے-

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈکیتیوں کی وارداتوں کے مشہور بلال گینگ کے ساتھ پولیس مقابلہ ہوا، پولیس مخبری پر پہنچی تو ڈکیت گینگ نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی پولیس ٹیموں نے ڈاکووں کا پیچھا کیا۔ڈاکو بحریہ ٹاون فیز ایٹ میں ایک گھر میں محصور ہوگئے۔

کراچی: ایک اور بینک کیش وین لوٹ لی گئی، مسلح ملزمان ڈیڑھ کروڑ سے زائد رقم لے کر…

پولیس نے گھر کو گھیرے میں لیا، ڈاکووں نے دوبارہ پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔دوبارہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے مقابلے میں اے ٹی ایس کے تین پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔

آئی جی اسلام آباد نے پولیس ریڈنگ ٹیم کے لئے ایک ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا،آئی جی اسلام آباد احسن یونس نے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی ۔شدید زخمی پولیس جوان کے لئے پانچ لاکھ روپے جبکہ دیگر دو زخمی اہلکاروں کے لیے تین تین لاکھ روپے کا اعلان کیا اور بہترین علاج معالجہ کی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی، آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ پولیس کے جوانوں نے بڑی بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا ہے جو قابل تحسین ہے-

نیوکراچی:نوجوان سماجی کارکن لڑکی کو قتل کرنے والا ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار

Comments are closed.