بحریہ ٹاؤن میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، بحریہ ٹاؤن راوالپنڈی میں نبوت کا دعویٰ کرنے والے غیر معروف شخص کے خلاف پولیس نے مقدمہ دائر کر لیا ہے. چند دن پہلے ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک شخص بحریہ ٹاؤن کی مارکیٹکے باہر بیٹھا لوگوں کو دھمکیا اور گالیاں دے رہا تھا اور جب لوگوں نے ان سے پوچھا کہ ایسا کیوں کرتےہو. سہیل خان نامی شخص نے کہا کہ اللہ مجھ سے بات کرتا ہے اور میںاللہ کا پیامبر ہوں نعوذ باللہ.
اس شخص کے خلاف بحریہ ٹاؤن فیز 8 کے رہائشی خان کیش اینڈ کیری پر کام کرنے و الے شخص کی مدعیت میں ایف آئی ار درج کی گئی ہے اور موقع پر موجود گواہان نے اس کی گواہی دی ہے.