بہاولنگر دھماکہ، 53 افراد زخمی، اموات میں بھی اضافہ،مجلس وحدت المسلمین کا بڑا مطالبہ

0
23

بہاولنگر دھماکہ، 53 افراد زخمی، اموات میں بھی اضافہ،مجلس وحدت المسلمین کا بڑا مطالبہ
ترجمان مجلس وحدت مسلمین نے کہا ہے کہ عاشورہ کے جلوس پر کریکر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،

ترجمان مجلس وحدت مسلمین کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت عزاداروں کی سیکورٹی میں کسی قسم کی غفلت نہ برتے،اس طرح کے سنگین واقعات حالات کو خرابی کی طرف لے کر جا سکتے ہیں، عزاداری کی فول پروف سیکورٹی کے لیے حساس اضلاع میں پولیس نفری کو بڑھایا جائے۔ بہاولنگر دھماکہ پنجاب حکومت کی نااہلی ہے پنجاب حکومت عزاداروں کو تحفظ دینے میں ناکام رہی ڈی پی او بہاولنگر کو عہدے سے فی الفور ہٹایا جائے پنجاب حکومت مختلف طریقوں سے پہلے ہی عزاداری کے پروگرامات کے رستوں میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی تھی وزیر اعظم ،وزیر داخلہ، سیکورٹی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عاشورہ کے جلوسوں کو فول پروف سیکورٹی مہیا کی جائے دھماکے میں زخمی ہونے والے عزاداروں کو بہترین طبی سہولیات دی جائیں

دوسری جانب دھماکے سے جانبحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے 7 سالہ بچی ماہیم زہراہ بھی ہسپتال میں دم توڑ گئی 20 سالہ سلمان پہلے ہی جان بحق ہوچکا ہے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں دھماکے میں زخمی ہونے والے 53 افراد آئے تھے۔5 افراد کی حالت تشویشناک ہے

یوم عاشور کے موقع پر جامعتہ الزہراہ سے برآمد ہونے والے پہلے جلوس میں دھماکہ ہوا ہے، جلوس مہاجرکالونی مسجد کے قریب پہنچا تو جلوس میں زوردار دھماکے کی آواز سنائی دی ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے، پولیس، رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سیل کردیا ہے، جانبحق عزادار کا نام بلا بتایا جا رہا ہے عزاداری جلوس کے تمام راستوں کو سیل کر دیا گیا

دوسری جانب یہ بھی اطلاع ہے پولیس نے موقع سے مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا ہے، اطلاعات کے مطابق جلوس پر کریکر حملہ کیا گیا ہے، پولیس کی بھاری نفری جلوس کے ہمراہ تھی تا ہم دہشت گرد دھماکہ کرنے میں کامیاب ہو گئے، دھماکے کے بعد ماتمی جلوس کے شرکاء مشتعل ہو گئے اور موقع پر دھرنا دے دیا

بہاولنگر بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کے نام سامنے آئے ہیں،

1. سلمان
2. اصغر۔
3. اسلام عباس۔
4. زوار علی۔
5. ارشد شاہ۔
6. منظور شدہ
7. تقدیر۔
8. فیضان۔
9. فہیم۔
10. حیدر
11۔ ظہور۔
12۔ امان اللہ۔
13. بلال۔
14۔ سید عادل حسین۔
15 جنید۔
16. نعیم۔
17. کاشف۔
18. علی۔
19. بلال۔
20 صفدر۔
21. دلدار۔
22. ماہین زہرہ
23. وصی حیدر۔
24. محبوب علی۔
25 اعظم۔
26. علی زین۔
27. حمزہ۔
28. علی رضا۔
29. صفدر۔
30 رحمت علی۔
31۔عمران۔
32. ساجد۔
33. قمبر علی۔
34. ایم علی
35. ایم تاج
36. سید حسین۔
37. طارق۔
38. سکندر۔
39. شہباز علی۔
40. نامعلوم
41. نامعلوم

Leave a reply