عید قریب آتے ہی پورے پاکستان کی طرح بھوانہ میں بھی منگائی کا جن بے قابو مرغی کے گوشت کی قیمت کو پر لگ گئے مرغی کا گوشت اوپن مارکیٹ میں 422روپے کلو تک فروخت ہورہا مرغی کے گوشت کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر خریدار کے ساتھ دوکاندار بھی پریشان ہیں شہریوں کا کہنا تھا آئے روز چکن کی قیمتوں میں اضافہ سمجھ سے بالاتر ہیں ایک مہینے میں کئی بار ریٹوں میں اضافہ کیا جاتا ہے

عید قریب ہیں حکومت چکن کی قیمتیں کم کریں تاکہ ہم عید پر چکن خرید سکے چکن ہماری پہنچ سے دن بدن دور ہوتا جا رہا ہے آٹاگھی دالیں چینی کی قیمتیں پہلے ہی آسمان سے باتیں کر رہی ہے پتا نہیں عوام کو کب ریلیف ملے گا مزدور اور محنت کش طبقہ مہنگائی کی چکی میں مسلسل پس رہا ہیں شہریوں نے حکومت وقت سے بڑھتی ہوئی قیمتوں کوکم کر کے عوام کو ریلیف دینے مطالبہ کیا ہے تاکہ غریب بھی دو وقت روٹی کھا سگے

Shares: