بیروت میں ہونے والے خوفناک دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد ایک سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اس سانحہ میں ہزاروںافراد زخمی ہوئے ہیں،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقامی خبر ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ دھماکہ ایک ایسے گودام میں ہوا ہے جہاں مبینہ طور پر ضبط کیا گیا دھماکا خیز مواد رکھا گیا تھا، لبنان کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ گودام میں سال قبل ایک بحری جہاز سے ضبط کیا گیا سوڈیم نائٹریٹ رکھا گیا تھا اور اسے ضایع کیا جانا تھا۔ دھماکے کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنائی دی گئی اور دور تک عمارتیں اس کی شدت سے لرز گئیں، بیروت میں ہونے والا دھماکہ اس قدر ہولناک تھا اور اتنے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے کہ لبنان کے وزیرداخلہ واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے رو پڑے،
رپورٹ کے مطابق لبنان کے وزیر صحت حماد حسن نے دھماکے میں سیکڑوں افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے، دھماکے کے مقام کی قریبی عمارتوں سے لی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں دھماکے کی شدت کے باعث ہونے والی تباہی اور گردو ونواح میں پھیلنے والا دھواں دیکھا جاسکتا ہے۔ اب تک بیروت میں ہونے والے سے دھماکے سے ایک سو سے زائد افراد جاں بحق اور ساڑھے 4 ہزار سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے،
بیروت میں ہونے والے دھماکے کی دنیا بھر میں مذمت کی جارہی ہے اور لبنان کی قیادت سے رابطہ کر کے تعزیت کی جارہی ہے،