باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ،جوابی کاروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک

ضلع باجوڑ کے بلورو میں دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔

باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے دستوں نے فوری جوابی کارروائی شروع کی اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے تلاش کیا۔ جس کے نتیجے میں چار دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم رہے تھے فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران نائب صوبیدار لشتیاق (عمر 44 سال سکنہ نوشہرہ) اور سپاہی کامران (عمر 21 سال سکنہ اورکزئی) نے بہادری سے لڑنے کے بعد جام شہادت نوش کیا دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 بے گناہ شہری (عصمت، الہام اور بہادر) نے بھی شہادت قبول کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر سپاہیوں اور معصوم شہریوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Comments are closed.