باجوڑ میں دوران سرچ آپریشن ایف سی وپولیس اہلکار شہید
باجوڑ میں دوران سرچ آپریشن ایف سی وپولیس اہلکار شہید
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق باجوڑ میں پاک فوج کے دو جوان دوران آپریشن شہید ہو گئے
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑ کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران پاک فوج کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایف سی کے دو اہلکار اور دو پولیس کانسٹیبل شہید ہو گئے، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق واقعہ دہرائی میں پیش آیا، شہید ہونے والوں میں 2 ایف سی سپاہی لانس نائیک مدثر ، عمر 28 سال ، رہائشی کوہاٹ اور سپاہی جمشید ، عمر 26 سال ، کراچی کا رہائشی اور 2 پولیس کانسٹیبل عبدالصمد اور ر نور رحمان شامل ہیں
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے سے دہشتگردوں کا صفایا کرنے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے
دوسری جانب وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے باجوڑ آپریشن میں سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ باجوڑ میں موجود دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھیں گے،وطن کی سلامتی کی خاطر جان قربان کرنے والوں پر پوری قوم کو ناز ہے،
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے باجوڑ کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ وطن عزیز کے امن کی خاطر اپنی جانیں نچھاور کرنیوالے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔شہید سکیورٹی اہلکار قوم کے ہیرو ہیں۔مٹھی بھر دہشت گرد قوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔قوم دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لئے یکجان ہے۔