کراچی:بختاوربھٹوزرداری کامحمودچوہدری سےنکاح ہوگیا:نکاح کس نے پڑھایا؟حق مہر کتنا اہم خبرآگئی،اطلاعات کے مطابق سابق صدرآصف علی زرداری کی صاحبزادی ذوالفقارعلی بھٹوکی نواسی اورمحترمہ بے نظیر بھٹوشہید کی لخت جگربختاوربھٹوکی شادی ہوگئی ہے اوران کا نکاح محمود چوہدری سے ہوگیا ہے

ادھرذرائع کے مطابق بختاور بھٹوکا نکاح مولاناغلام محمدسوہونےبختاوربھٹوزرداری نے پڑھایا،نکاح کی تقریب میں خاندان کے اہم افراد نے شرکت کی ،اس نکاح کی تقریب میں محمود چوہدری کے رشتہ داراحباب نے بھی شرکت کی اوراس مبارک موقع پرمبارک باد دی

ادھر اس نکاح کے حوالے سے یہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ دلہا کی طرف سے کتنا حق مہر دیا گیا ہے ، نقدی کتنی اورزیورات کتنے ہیں اس کے بارے میں ابھی واضح نہیں پتہ چل سکا

Shares: