بختاور زرداری عمران خان پر برس پڑیں
سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے صدر مملکت آصف زرداری کو جیل میں ملنے والی سہولیات بارے بیان دینے پر آصف زرداری کی بیٹی بختاور زرداری نے عمران خان کو کھری کھری سنا دیں
بختاور زرداری کا کہنا تھاکہ ان کے والد صدر آصف زرداری جب جیل میں تھے تو انہیں نہ ہی ایئرکنڈیشن کی سہولت میسر تھی، نہ ہی انسولین رکھنے کیلئے فریج دستیاب تھا، آصف زرداری پر ہیروں کی انگوٹھیاں مانگنے کا جرم بھی ثابت نہیں ہوا تھا،تحریک انصاف کے دورِ حکومت میں آصف زرداری کو عید پر اپنے بچوں سے ملنے کی اجازت بھی نہیں تھی جبکہ عدالت یہ اجازت دے چکی تھی لیکن عمران خان کا حال یہ ہے کہ ہفتے میں تین ملاقاتوں پر بھی رونا دھونا مچایا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور آصف زرداری کو جیل میں ایئرکنڈیشن اور بہترین واش رومز کی سہولیات حاصل تھیں،انہیں صرف ہفتے میں تین ملاقاتیوں سے ملنے کی اجازت ہے جبکہ نواز شریف 40-40 ملاقاتیوں سے ملتے تھے
عمران خان اڈیالہ جیل میں ہیں اور ان پر گزشتہ روز بغاوت کا ایک نیا مقدمہ بھی درج کیا جا چکا ہے، عمران خان پر توشہ خانہ،نومئی سمیت کئی مقدمات قائم ہیں، عمران خان سے ہر ہفتے بہنوں، پارٹی رہنماؤں، وکلا کی ملاقاتیں ہوتی ہیں، میڈیا سے بات کرنےکی بھی اجازت ہوتی ہے.
کیا ہر صوبہ اب اپنی اپنی خارجہ پالیسی بنائے گا؟ عرفان صدیقی
ساری رات گنڈا پور کوہسار کمپلیکس میں معافیاں مانگتا رہا،خواجہ آصف
گنڈاپور کی افغان سفارتکار سے ملاقات آئندہ ماہ کوئی ایڈونچر کرنے کی پلاننگ ہے،عظمیٰ بخاری
دہشتگردی کے خلاف پولیس اور پاک فوج کا تعاون جاری رہے گا،آئی جی خیبر پختونخوا
لاہور:پاکستان کوکلئیر ویلفیئر آرگنائزیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے