بلدیہ کے مختلف علاقوں کا دورہ، جلسوں سے خطاب، امجد آفریدی

0
37

این اے 249 پر تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن مہم جاری، امیدوار امجد آفریدی کا بلدیہ کے مختلف علاقوں کا دورہ، جلسوں سے خطاب بلدیہ کے شہداء کا بدلہ عوام ان قاتلوں سے الیکشن میں لے گی۔ شہر کراچی کو تباہ کرنے والے آج حلقے کے مسیحا بن رہے ہیں۔ فیصل واوڈا نے منتخب ہوکر بلدیہ کی عوام کے مسائل پر کام کیا۔ہماری حکومت نے بلدیہ میں 16691 خاندانوں کو احساس پروگرام کے تحت کیش فراہم کیا۔ وفاقی حکومت نے اب تک 30 ہزار سے زائد لوگوں کی رجسٹریشن بلدیہ سے کی ہے۔ احساس کیش پروگرام کا دائرہ مزید بڑھایا جارہا ہے۔ وفاقی حکومت پورے صوبے کو مفت صحت کی سہولت دینا چاہتی ہے۔ پیپلزپارٹی نے کراچی کی عوام کو صحت کی سہولیات کی مخالفت کی۔ آج پورے کراچی میں وفاقی حکومت ترقیاتی کام کروا رہی ہے۔ ہم جھوٹے وعدے نہیں عوام کی خدمت کا جذبہ لیکر آئے ہیں۔

Leave a reply