بلدیہ مواچھ موڑکے قریب شہزور میں سلنڈر دھماکہ سے 06 افراد ہلاک اور 11 افراد زخمی ہو گئے ۔
ہلاک وزخمی ہونے والوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کیاجارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں چھوٹے ٹرک کے اندر دھماکے سے خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جن کی حالت تشویش ناک ہے۔ یہ افسوس ناک واقعہ کراچی بلدیہ ٹاؤن مواچھ گوٹھ میں پیش آیا جس میں شہزور ٹرک کے اندر دھماکا ہوا۔ بعد ازاں زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی۔
پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکا سلنڈر پھٹنے سے ہوا یا تخریب کاری کا نتیجہ ہے؟ اس بات کا تعین کیا جارہا ہے۔ امدادی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں سوار افراد شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے۔ ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا ہے کہ بظاہر لگتا ہے کہ ٹرک کے اندر دستی بم وغیرہ پھینکا گیا۔

بلدیہ مواچھ موڑ کے قریب شہزور میں سلنڈر دھماکہ
Shares: