بلدیہ عظمیٰ کراچی میں 3 سال کے وقفے کے بعد فوتگی کوٹے پر 326 ملازمین کے بچوں بیوائوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کی تیاریاں

0
80

کراچی : کے ایم سی کے مرکزی صدر سید ذوالفقار شاہ نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی میں 3 سال کے وقفے کے بعد فوتگی کوٹے پر کاغذات کی تصدیق اور انٹرویو کے مراحل مکمل ہونے کے بعد 326 وفات شدہ ملازمین کے بچوں بیوائوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ 49 ملازمین کو ان کے محکموں کے افسران اور عملے کی غفلت لاپرواہی، سستی کی وجہ سے تاخیر کرنے پر ان کے کیسز مسترد کردیئے گئے۔
ان میں اکثر کے پاس بروقت درخواستیں جمع کروانے کے دستاویزی شواہد بھی موجود ہیں لیکن فوتگی کوٹے کی کمیٹی میں شامل بعض تعصب رکھنے والے افسران کی وجہ سے ان 49 کیسز کو مسترد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کیسز کا ازسرنو جائزہ لے کر انہیں بھی تقرری ناموں کی فہرست میں شامل کیا جائے بصورت دیگر سجن یونین اس زیادتی کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے پر مجبور ہوجائے گی۔
انہوں نے گزشتہ روز بلدیہ عظمیٰ کراچی کے افسران و ملازمین ایڈیشنل ڈائریکٹر فنانس انور زیدی کے صاحبزادے، ایڈیشنل ڈائریکٹر وہیکل محمد عثمان کے والدہ، والدہ، ڈائریکٹر بجٹ ناصر محمود اسحاقی کی والدہ، ڈائریکٹر قبرستان اقبال پرویز کی والدہ، سابق ڈائریکٹر اسٹیٹ ایاز خان اور اعجاز خان کی ہمشیرہ، کیمرہ مین ایس ایم طارق کی اہلیہ سمیت دیگر مرحومین کے ایصال کیلئے قرآن خوانی اور اجتماعی فاتحہ کا اہتمام کرنے پر انتظامیہ کے اس قدم کی تعریف کی ہے۔

Leave a reply